Skip to main content

30 Mistakes Of Human

انسان کی تیس غلطیاں

(۱) اس خیال میں ہمیشہ مگن رہنا کہ جوانی اور تندرستی ہمیشہ رہے گی
(۲) مصیبتوں میں بے صبر بن کر چیخ پکار کرنا 
(۳) اپنی عقل کو سب سے بڑھ کر سمجھنا 
(۴) دشمن کو حقیر سمجھنا 
(۵) بیماری کو معمولی سمجھ کر شروع میں علاج نہ کرنا
(۶) اپنی رائے پر عمل کرنا اور دوسروں کے مشوروں کو ٹھکرا دینا 
(۷) کسی بدکار کو باربار آزماکر بھی اس کی چاپلوسی میں آجانا 
(۸) بیکاری میں خوش رہنا اور روزی کی تلاش نہ کرنا
(۹) اپنا راز کسی دوسرے کو بتا کر اسے پوشیدہ رکھنے کی تاکید کرنا
(۱۰) آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا 
(۱۱) لوگوں کی تکلیف میں شریک نہ ہونا اور ان سے امداد کی امید رکھنا 
(۱۲) ایک دو ہی ملاقات میں کسی شخص کی نسبت کوئی اچھی یا بری رائے قائم کرلینا
(۱۳) والدین کی خدمت نہ کرنا اور اولاد سے خدمت کی امید رکھنا 
(۱۴) کسی کام کو اس خیال سے ادھورا چھوڑ دینا کہ پھر کسی وقت مکمل کرلیا جائے گا
(۱۵) ہرشخص سے بدی کرنا اور لوگوں سے اپنے لیے نیکی کی توقع رکھنا 
(۱۶) گمراہوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا 
(۱۷) کوئی عمل صالح کی تلقین کرے تو اس پر دھیان نہ دینا 
(۱۸) خود حرام و حلال کا خیال نہ کرنا اور دوسروں کو بھی اس راہ پر لگانا 
(۱۹) جھوٹی قسم کھا کر جھوٹ بول کر دھوکا دے کر اپنی تجارت کو فروغ دینا 
(۲۰) علم دین اور دینداری کو عزت نہ سمجھنا 
(۲۱) خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنا 
(۲۲) فقیروں اور سائلوں کو اپنے دروازہ سے دھکا دے کر بھگا دینا 
(۲۳) ضرورت سے زیادہ بات چیت کرنا 
(۲۴) اپنے پڑوسیوں سے بگاڑ رکھنا 
(۲۵) بادشاہوں اور امیروں کی دوستی پر اعتبار کرنا
(۲۶) خواہ مخواہ کسی کے گھریلو معاملات میں دخل دینا 
(۲۷) بغیر سوچے سمجھے بات کرنا 
(۲۸) تین دن سے زیادہ کسی کا مہمان بننا 
(۲۹) اپنے گھر کا بھید دوسروں پر ظاہر کرنا 
(۳۰) ہر شخص کے سامنے اپنے دکھ درد بیان کرنا۔

Popular posts from this blog

Aik Tareekhi Munazira... Namrood Kon Tha?

ایک تاریخی مناظرہ یہ نمرود اور حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا مناظرہ ہے جس کی روئیداد قرآن مجید میں مذکور ہے۔ نمرود کون تھا؟:۔''نمرود''بڑے طنطنے کا بادشاہ تھا سب سے پہلے اس نے اپنے سر پر تاج شاہی رکھا اور خدائی کا دعویٰ کیا۔ یہ ولد الزنا اور حرامی تھا اور اس کی ماں نے زنا کرالیا تھا جس سے نمرود پیدا ہوا تھا کہ سلطنت کا کوئی وارث پیدا نہ ہو گا تو بادشاہت ختم ہوجائے گی۔ لیکن یہ حرامی لڑکا بڑا ہو کر بہت اقبال مند ہوا اور بہت بڑا بادشاہ بن گیا۔ مشہور ہے کہ پوری دنیا کی بادشاہی صرف چار ہی شخصوں کو ملی جن میں سے دو مومن تھے اور دو کافر۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت ذوالقرنین تو صاحبان ایمان تھے اور نمرودو بخت نصر یہ دونوں کافر تھے۔ نمرود نے اپنی سلطنت بھر میں یہ قانون نافذ کردیا تھا کہ اس نے خوراک کی تمام چیزوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ یہ صرف ان ہی لوگوں کو خوراک کا سامان دیا کرتا تھا جو لوگ اس کی خدائی کو تسلیم کرتے تھے۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے دربار میں غلہ لینے کے لئے تشریف لے گئے تو اس خبیث نے کہا کہ پہلے تم مجھ کو اپنا خدا ...

Yajuj Majuj Ki Haqeeqat, Yajuj Majuj Kon Hain?

Book: Yajuj Majuj Ki Haqeeqat by Allama M.Zafar Attari

How Is It To Kill A Fly? | Makhi Ko Marna Kesa?

From Book : Piebald Horse Rider