Skip to main content

Jo Hua Aur Hoga Sub Allah Hi Ke Hukam Se Toh Banda Kion Garift Me?

تقدیر کے بارے میں ایک اہم فتوٰی
اِس ضمن میں فتاوٰی رضویہ جلد 29صَفْحَہ284تا285سے ایک سُوال جواب پیش کیا جاتا ہے۔

سُوال:زید کہتا ہے جو ہُوا اور ہو گا سب خدا کے حکم سے ہی ہوا اور ہو گا پھر بندہ سے کیوں گرِفت ہے اور اس کو کیوں سزا کامُرتکِب ٹھہرایا گیا؟ اس نے کو ن سا کام ایسا کیا جو مُستِحق عذاب کا ہوا؟ جو کچھ اُس(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ )نے تقدیر میں لکھ دیا ہے وُہی ہوتا ہے کیونکہ قراٰنِ پاک سے ثابِت ہو رہا ہے کہ بِلا حکم اُس کے ایک ذَرّہ نہیں ہلتا پھر بندے نے کون سا اپنے اِختیار سے وہ کام کیا جو دوزخی ہوا یا کافِر یا فاسِق۔ جو بُرے کام تقدیر میں لکھے ہوں گے تو بُرے کام کریگا اور بھلے لکھے ہونگے تو بھلے۔بَہَر حال تقدیر کا تابِع ہے پھر کیوں ا س کو مجرِم بنایا جاتا ہے ؟ چوری کرنا، زِنا کرنا،قتل کرناوغیرہ وغیرہ جو بندہ کی تقدیر میں لکھ دئے ہیں وُہی کرنا ہے ایسے ہی نیک کام کرنا ہے۔

الجواب: زید گمراہ بے دین ہے اُسے کوئی جُوتا مارے تو کیوں ناراض ہوتا ہے؟ یہ بھی تو تقدیرمیں تھا ۔ اس کا کوئی مال دبا
ئے تو کیوں بگڑتا ہے؟ یہ بھی تقدیر میں تھا۔ یہ شیطانی فِعلوں کا دھوکہ ہے کہ جیسا لکھ دیا ایسا ہمیں کرنا پڑتا ہے(حالانکہ ہرگز ایسا نہیں)بلکہ جیسا ہم کرنے والےتھے اُس(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ )نے اپنے علم سے جان کر وُہی لکھا ہے ۔

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، بہارِ شریعت جلد اوّل صَفْحَہ 19پر صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:بُرا کام کر کے تقدیر کی طرف نسبت کرنا اور مشیتِ (مَشِی۔یتِ)الہٰی کے حوالے کرنا بَہُت بُری بات ہے، بلکہ حکم یہ ہے کہ جو اچّھا کا م کرے اسے مِنجانِبِ اللہ(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جانب سے) کہے، اور جو بُرائی سر زد ہو اُس کو شامَتِ نفس تصوُّر کرے۔
جو جیسا کرنے والا تھا ویسا لکھ دیا گیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس شیطانی وسوسہ پر ہرگز دھیان نہ دیا جائے کہ ہم اب مقدَّر کے ہاتھوں لاچار ہیں، ہمارا اپنا کوئی قصور ہی نہیں بَس ہم ہر وہ برا بھلا کام کرنے کے پابند ہیں جو لکھ دیا گیا ہے۔ حالانکہ ہرگز ایسا نہیں بلکہ جو جیسا کرنے والا تھا،اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے علم سے جانا اور اس کیلئے وَیسا لکھا اُس عَزَّوَجَلَّ کے جاننے اور لکھنے نے کسی کو مجبور نہیں کیا۔ اِس بات کو اِس عام فہم مِثال سے سمجھنے کی کوشِش فرمایئے جیسا کہ آ ج کل قانون کے مطابِق غِذاؤں اور دواؤں وغیروں کے پیکٹوں پر انتہائی تاریخ(EXP.DATE )لکھی جاتی ہے۔ بچّہ بھی یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ کمپنی والوں کوچُونکہ تجرِبہ ہوتا ہے کہ یہ چیز فُلاں تاریخ تک خراب ہو جائیگی، اِس لئے لکھ دیتے ہیں ،یقینا کمپنی کے (EXP.DATE)لکھنے نے اُس چیز کو خراب ہونے پرمجبور نہیں کیا، اگر وہ نہ لکھتے تب بھی اُس چیز کو اپنی مُدّت پر خراب ہونا ہی تھا۔
تقدیر کے بارے میں بحث کرنا کیسا؟
سُوال:سُنا ہے تقدیر کے مُعاملہ میں بحث کرنا منع ہے!
جواب:جی ہاں منع ہے۔ بہارِ شریعت جلد اوّل صَفْحَہ18 پرہے:قَضا و قَدَر(تقدیر) کے مسائل عام عقلوں میں نہیں آسکتے ، ان میں زیادہ غور و فکر کرنا سببِ ہَلاکت ہے، صِدّیق و فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما اِس مسئلے (مَسْ۔ءَ۔ لے )میں بحث کرنے سے مَنع فرمائے گئے۔ ماوشُما(ہم اور آپ)کس گنتی میں ۔۔۔! اتنا سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے آدَمی کو مِثلِ پتّھر اور دیگر جَمادات (یعنی بے جان چیزوں)کے بے حِس وحَرَکت نہیں پیداکیا ، بلکہ اس کو ایک نَوعِ اِختیار(ایک طرح کا اختیار) دیا ہے کہ ایک کام چاہے کرے، چاہے نہ کرے، اور اس کے ساتھ ہی عَقل بھی دی ہے کہ بھلے بُرے ، نَفْع نقصان کو پہچان سکے، اور ہر قسم کے سامان اور اَسباب مُہَیّا کر دیئے ہیں کہ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے اُسی قسم کے سامان مُہَیّا ہو جاتے ہیں اور اِسی بِنا پر اُس پر مُواَخَذہ(پوچھ گچھ)ہے۔ اپنے آپ کو بالکل مجبور یا بالکل مُختار(بااختیار)سمجھنا ، دونوں گمراہی ہیں۔

Popular posts from this blog

Aik Tareekhi Munazira... Namrood Kon Tha?

ایک تاریخی مناظرہ یہ نمرود اور حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا مناظرہ ہے جس کی روئیداد قرآن مجید میں مذکور ہے۔ نمرود کون تھا؟:۔''نمرود''بڑے طنطنے کا بادشاہ تھا سب سے پہلے اس نے اپنے سر پر تاج شاہی رکھا اور خدائی کا دعویٰ کیا۔ یہ ولد الزنا اور حرامی تھا اور اس کی ماں نے زنا کرالیا تھا جس سے نمرود پیدا ہوا تھا کہ سلطنت کا کوئی وارث پیدا نہ ہو گا تو بادشاہت ختم ہوجائے گی۔ لیکن یہ حرامی لڑکا بڑا ہو کر بہت اقبال مند ہوا اور بہت بڑا بادشاہ بن گیا۔ مشہور ہے کہ پوری دنیا کی بادشاہی صرف چار ہی شخصوں کو ملی جن میں سے دو مومن تھے اور دو کافر۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت ذوالقرنین تو صاحبان ایمان تھے اور نمرودو بخت نصر یہ دونوں کافر تھے۔ نمرود نے اپنی سلطنت بھر میں یہ قانون نافذ کردیا تھا کہ اس نے خوراک کی تمام چیزوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ یہ صرف ان ہی لوگوں کو خوراک کا سامان دیا کرتا تھا جو لوگ اس کی خدائی کو تسلیم کرتے تھے۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے دربار میں غلہ لینے کے لئے تشریف لے گئے تو اس خبیث نے کہا کہ پہلے تم مجھ کو اپنا خدا ...

Yajuj Majuj Ki Haqeeqat, Yajuj Majuj Kon Hain?

Book: Yajuj Majuj Ki Haqeeqat by Allama M.Zafar Attari

How Is It To Kill A Fly? | Makhi Ko Marna Kesa?

From Book : Piebald Horse Rider