جنَّت میں دَرَخت لگوائیے!
وَقت کی اَھَمِّیَّت کا اس بات سے اندازہ لگائیے کہ اگر آپ چاہیں تو اِس دنیا میں رہتے ہوئے صِرف ایک سیکنڈ میں جنَّت کے اندر ایک دَرَخت لگوا سکتے ہیں اور جنَّت میں دَرَخت لگوانے کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے چُنانچِہ ایک حدیثِ پاک کے مطابِق ان چاروں کلمات میں سے جو بھی کلمہ کہیں جنّت میں ایک دَرَخت لگا دیا جائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں :
(1) سُبْحٰنَ اللہ(2) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (3)لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ (4)اَللہُ اَکْبَر
(سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۲۵۲حدیث ۳۸۰۷ دارالمعرفۃ بیروت)