Skip to main content

بے وقوف کی صحبت

  مولانا رومیؒ

حضرت عیسیٰ ؑ تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے ایک پہاڑ کی طرف جا رہے تھے، ایک آدمی نے بلند آواز سے پکار کر کہا، اے خدا کے رسول ؑ ! اس وقت آپ ؑکہاں تشریف لے جا رہے ہیں،تیز چلنے کی وجہ کیا ہے؟ آپ ؑکے پیچھے کوئی دشمن بھی نہیں ہے۔
حضرت عیسیٰ ؑ نے فرمایا: میں ایک احمق آدمی سے بھاگ رہا ہوں،تو میرے بھاگنے میں خلل مت ڈال۔
اس آدمی نے کہا: اے حضرت آپ مسیحا ؑ نہیں ہیں؟جن کی برکت سے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں،اندھے اور بہرے کو صحت مل جاتی ہے۔
آپؑ نے فرمایا: ہاں میں وہی نبیؑ ہوں۔
اس آدمی نے کہا: کیا آپؑ وہی بادشاہ نہیں ہیں جو مردے پر اللہ کا کلام پڑھتا ہے تو وہ زندہ ہو جاتا ہے؟
آپ ؑ نے فرمایا : ہاں میں وہی پیغمبرؑ ہوں۔
اس آدمی نے کہا: کیا آپؑ وہ نہیں ہیں جو مٹی کو پرندے بنا کر ان پر دم کر کے اللہ کی رحمت سے انہیں بھی ہوا میں اڑاسکتے ہیں۔
آپ ؑ نے فرمایا : بے شک میں وہی پیغمبر ؑ ہوں
پھر اس شخص نے حیرانی سے کہا: اللہ تعالیٰ نے اس قدر قوت عطا کر رکھی ہے تو آپؑ کو کس بات کا خوف ہے؟
حضرت عیسیٰ ؑ نے فرمایا: اس رب العزت کی قسم ، کہ جس کے اسم اعظم کو میں نے اندھوں پر پڑھا تو وہ شفا یاب ہو گئے، پہاڑوں پر پڑھا تو وہ ہٹ گئے، مردے پر پڑھا تو وہ زندہ ہو گیا، لیکن وہی اسم اعظم میں نے لاکھوں بار بے وقوف پر پڑھا تو اس پر کوئی اثر نہ ہوا۔
اس شخص نے پوچھا: اے حضرت ،یہ کیا بات ہے کہ باقی سب پر تو اثر کرتا ہے لیکن بے وقوف پر نہیںکرتا؟
آپؑ نے فرمایا: حماقت کی بیماری خدا کاقہر ہے۔

(سبق) بے وقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔

source: mag.dunya.com.pk

Popular posts from this blog

Aik Tareekhi Munazira... Namrood Kon Tha?

ایک تاریخی مناظرہ یہ نمرود اور حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا مناظرہ ہے جس کی روئیداد قرآن مجید میں مذکور ہے۔ نمرود کون تھا؟:۔''نمرود''بڑے طنطنے کا بادشاہ تھا سب سے پہلے اس نے اپنے سر پر تاج شاہی رکھا اور خدائی کا دعویٰ کیا۔ یہ ولد الزنا اور حرامی تھا اور اس کی ماں نے زنا کرالیا تھا جس سے نمرود پیدا ہوا تھا کہ سلطنت کا کوئی وارث پیدا نہ ہو گا تو بادشاہت ختم ہوجائے گی۔ لیکن یہ حرامی لڑکا بڑا ہو کر بہت اقبال مند ہوا اور بہت بڑا بادشاہ بن گیا۔ مشہور ہے کہ پوری دنیا کی بادشاہی صرف چار ہی شخصوں کو ملی جن میں سے دو مومن تھے اور دو کافر۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت ذوالقرنین تو صاحبان ایمان تھے اور نمرودو بخت نصر یہ دونوں کافر تھے۔ نمرود نے اپنی سلطنت بھر میں یہ قانون نافذ کردیا تھا کہ اس نے خوراک کی تمام چیزوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ یہ صرف ان ہی لوگوں کو خوراک کا سامان دیا کرتا تھا جو لوگ اس کی خدائی کو تسلیم کرتے تھے۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے دربار میں غلہ لینے کے لئے تشریف لے گئے تو اس خبیث نے کہا کہ پہلے تم مجھ کو اپنا خدا ...

Yajuj Majuj Ki Haqeeqat, Yajuj Majuj Kon Hain?

Book: Yajuj Majuj Ki Haqeeqat by Allama M.Zafar Attari

How Is It To Kill A Fly? | Makhi Ko Marna Kesa?

From Book : Piebald Horse Rider